اہل توحید کی خوش قسمتی
✿✿✿
✍🏻 سرفراز فیضی
✿✿✿
کافر کی ساری عبادتیں ، ساری عقیدتیں، سب قربانیاں جو وہ اپنے جھوٹے معبودوں پر نچھاور کر رہا ہے سب ضائع جارہی ہیں، قیامت کے دن وہ اٹھے گا تو سر پیٹ لے گا، جب اس کو پتہ چلے گا کہ جن جن جھوٹے معبودوں سے امیدیں لگا کر رکھی تھیں یہاں تو کوئی کام نہیں آنے والا، ساری تپسیائیں ضائع چلی گئیں، پوری زندگی محنتیں برباد ہوگئیں، ساری عقیدتوں پر پانی پھر گیا۔ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
غائب ہوجائیں گے وہ سارے جھوٹے معبود جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے۔
اور تم اے اہل توحید! کتنے خوش نصیب ہو تم ، تمھارا تو ایک ایک سجدہ کاؤنٹ ہورہا ہے، ایک ایک تسبیح لکھی جارہی ہے، ایک ایک روپیہ جو اللہ کے راہ میں دے رہو قبول ہی نہیں ہورہا بڑھایا بھی جارہا ہے۔
تم اٹھوگے تو دیکھو گے کے سب کے معبود ان سے پلے جھاڑ رہے ہیں اور تمھارا معبود فیصلے سنا رہا ہے، جنت بانٹ رہا ہے، کیا ہی سرخروئی کا مقام ہوگا وہ تمھارے لیے۔
جب سب کا سب کچھ لٹ گیا ہوگا جو انہوں نے آگے بھیجا تمھارا سب کچھ آگے بھیجا ہوا نہ صرف یہ کہ بچا ہوگا بلکہ بڑھا دیا گیا ہوگا۔
واللہ ! توحید کتنی بڑی نعمت ہے۔
واللہ ! شرک کتنی بڑی نحوست ہے۔
قُلْ إِنَّ الْخَاسِرِينَ الَّذِينَ خَسِرُوا أَنفُسَهُمْ وَأَهْلِيهِمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ۗ أَلَا ذَٰلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ ﴿الزمر:١٥﴾
کہہ دو کہ حقیقت میں خسارہ اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو خسارے میں ڈالا۔ جان لو کہ یہ کھلم کھلا خسارہ ہے۔
(سرفراز فیضی)
شیخ سرفراز فیضی کی مزید تحریری واٹس اپ پر حاصل کرنے کے لیے ان کا واٹس اپ گروپ جوائن کریں۔ اس لنک سے 👇
https://chat.whatsapp.com/JYVCeBFEp6FHBlLGuBMI1p